اولیاء کرام کے آستانے رشد وہدایت کامنبع ہیں۔فاروق حیدرخان

Share Button

میرپور (بیووررپورٹ)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ برصغیرکے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ اور رومی کشمیرحضرت میاں محمدبخشؒ کا فیض جاری وساری ہے۔ اولیاء کرام کے آستانے رشد وہدایت کامنبع ہیں۔ آج بھی لاکھوں کے حساب سے لوگ ان مزارات پرآکر روحانی اورقلبی سکون حاصل کرتے ہیں اور اپنی مرادیں پاتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ برصغیرمیں بزرگان دین ،اولیاء کرام اورمشائخ عظام کی تعلیمات کانتیجہ ہے جنھوں نے اپنے تزکیہ نفس سے لاکھوں کے حساب سے کفارکودائرہ اسلام میں داخل کیا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے برصغیرکے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ آج پاکستان ،آزادکشمیراور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرکے مسلمانوں کوجن چیلنجز کاسامناہے ان سے نجات کے لیے بزرگان دین اور اولیاء کرام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی مقابلہ کیاجاسکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ اولیائے کرام نے روا داری ، برداشت ، خدمت اور امن کا درس دیا ہے ۔ اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں راہ حق کے لیے وقف کررکھی تھیں ۔عقیدت مند وں کو چاہیے کہ وہ ان کے بتائے ہوئے راہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں مثالی کردار ادا کریں ۔وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عرس کے موقع پرسکیورٹی سمیت جملہ انتظام وانصرام کوسراہتے ہوئے ہدایات دیں کہ جملہ انتظامات میں کسی قسم کی کوئی غفلت یالاپرواہی نہیں ہونی چاہیے ۔ موجودہ ملکی حالات کاتقاضاہے کہ سکیورٹی سسٹم پرکوئی کمپرومائز نہ کیاجائے۔

Facebook Comments
Share Button

About admin