حلقہ سماہنی کی جملہ یونین کونسل میں علی شان سونی کے حمایت یافتہ امیدوار فتح کیلئے پر امید ہیں۔چوہدری کاشف حمید

Share Button

سماہنی ( سٹاف رپورٹر) حلقہ سماہنی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری کاشف حمید نے کہا ہے کہ حلقہ سماہنی میں چوہدری علی شان کا کوئی مقابل نہیں بلدیاتی الیکشن میں ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کے مد مقابل امیدوار ریت کی دیوار ثابت ہونگے علی شان سونی کے مخالفین اوچھے اور غیر پارلیمانی حربوں کے باوجود ان کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکے ،منتخب ممبر اسمبلی کی کردار کشی بند کی جاے اگر یہی روش علی شان سونی کے حامیوں نے اختیار کی تو ان کے مخالفین کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گے سیاست کے میدان میں مقابلہ سیاسی میدان میں ہوناچاہیے ذاتیات کو ٹارگٹ کرنا بزدل سیاسیدانوں کی نشانی ہے پست ذہین اور کم ظرف سیاستدان مسلسل تین مرتبہ عوام حلقہ سماہنی کے ہاتھوں رسوا کن شکست سے دوچار ہوئے منفی پروپکنڈے بدزبانی اور گمراہ کن طرز سیاست کے ذریعے علی شان سونی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا مخالفین بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ کیل

ئے آئیں تاکہ جمہوریت میں وہ اپنی اوقات دیکھ سکیں ،حلقہ سماہنی کی جملہ یونین کونسل میں علی شان سونی کے حمایت یافتہ امیدوار فتح کیلئے پر امید ہیں ان خیالات کا اظہار کاشف حمید آف جابہ نے ریاستی میڈیاکے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علی شان سونی نے جابہ کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیئے جس سے موضع میں پختہ گلیوں کی تعمیر اور مفات عامہ کے راستوں کی تعمیر ممکن ہوئی اس پر ممبر اسمبلی سے اہلیان جابہ اظہار تشکر کرتے ہیں اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ۔۔۔

Facebook Comments
Share Button

About admin