کھیلوں سے وابسطہ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علی شان سونی

Share Button

سماہنی ( سٹاف رپورٹر) ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر معاشرے کو جرائم وبے راہ روی سے بچایا جا سکتا ہے ،کھیلوں کے ذریعے صحت مندانہ رحجان میں اضافہ ہوتا ہے اور توانا اور صحت مند جسم کی تشکیل نو ہوتی ہے ،کھیلوں سے وابسطہ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی

ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے ہیں

 وقت کی اہم ضرورت ہے ،کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کیے جائیں تاکہ کھیلوں کو فروغ مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کھیری چوکی میں چوہدری رزاق مرحوم کے نام سے منصوب والی بال ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا قبل ازیں جب وہ کھیری پہنچے تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا انہوں نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں 30ہزار نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور کھیری میں گراونڈ ہموارگی کیلئے 1لاکھ روپے اپنے ایم ایل اے فنڈز سے دینے کا اعلان کیا ،والی بال ٹورنامنٹ میں شریک ہوئیں چوکی اور کھیری کے مابین ہوئے فائنل میچ کو کھیری ٹیم نے جیت لیا ٹورنامنٹ کا اہتمام خرم مشتاق ،ساجد اقبال ،ذیشان صابر اور محمد ندیم نے کر رکھا تھا فائنل تقریب میں علاقہ کی سرکردہ شخصیات راجہ آصف آف کھیری ،حاجی محمد رشید ،چوہدری محمد قیوم ،کیپٹن راجہ رزاق ،چوہدری جاوید نے بھی خصوصی شرکت کی 

Facebook Comments
Share Button

About admin