حکومت سیز فائر لائن پر بسنے والوں کو بینکر بنانے کیلئے فنڈز جاری کرے۔ ارشدمحمود مغل

Share Button

چوکی سما ہنی ( ایم زبیر) لائن آف کنٹرول پر بسنے والے تمام لوگ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارتی افواج کی سیز فائر لائن پرخلاف ورزیاں اور آئے روز سویلین آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، ان خیالات کا اظہار بڑوھ کی سرکردہ کاروباری شخصیت ارشدمحمود مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کنٹرول لائن پر بسنے والوں 30 ہزار کی آبادی سے ائد لوگ بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر کھڑے ہیں اور ہم نے قربانیاں دی ہیں مگر حکومت آزاد کشمیر نے سیز فائر لائن پر بارڈر پیکج کا اعلان کیا تھا ، اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ، گذشتہ برس وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے دورہ سماہنی میں اعلان کیا تھا کہ حکومت سیز فائر لائن پر بسنے والوں کو بینکر بنانے کیلئے فنڈز جاری کرے گی مگریہ اعلان بھی ہوائی ثابت ہوا ، سیز فائر لائن پر تعلیمی ادارے جو کہ بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے شدید مثاتر ہوئے ہیں ان اداروں میں حکومت ترجیح بنیادوں پر بنکر بنا کے دے ،تاکہ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جاسکے 

Facebook Comments
Share Button

About admin