بابا شادی شہید کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

Share Button

سماہنی ( ادریس چوہدری ) محکمہ اوقاف آزادکشمیر کے زیر انتظام دربار بابا شادی شہید کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،آزادکشمیر و پاکستان بھر سے عقیدت مندوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پولیس کی بھاری نفری عرس کے موقع پر موجود ،سیکرٹری اوقاف آزادکشمیر سید نظیرالحسن گیلانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، عرس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا قبل ازیں دربار کو غسل دیا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ،زائرین کے اجتماع سے سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی ،ناظم اعلی اوقاف مفتی محمد ابراہیم عزیز ،ڈویژن ڈی جی مقصود حسین عباسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف چوہدری محمد شبیر ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھمبر کا روحانی مرکز دربار بابا شادی شہید رشد و ہدایت کا منبع ہے انتظامیہ دربار کی طرف سے زائرین کو دی جانے والی سہولیات تسلی بخش ہیں دربار کی آرہائش کیلئے بڑئے پیمانے پر فنڈز تصرف میں لائے گے ہیں ،دربار کا ابتدائی ڈھانچہ 1960میں قائم ہوا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اپ گریڈیشن ہوتی رہی آج بابا شادی شہید کا مزار محکمہ اوقاف کو آمدن مہیا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے گاڑیوں کی پارکنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے زائرین کی سہولت کیلئے کروڑ وں کی لاگت سے کمپیلکس تعمیر کررہے ہیں جو آزادکشمیر اور پاکستان کے مختلف اضلاع سے آنے والے زائرین کو رہائشی سہولت کی ذریعہ بنے گا اس موقع پر ضلعی انتظامی آفیسران ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار حسین ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی راجہ عارف محمود ،ایس ڈی او برقیات بھمبر قاضی خالد ،ایس ڈی او برقیات سماہنی گلزار احمد خلجی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف سلیم چغتائی ،منیجر اوقاف سردار افتخار حسین ،سینئر صحافی راجہ غلام محی الدین ،ادریس چوہدری ،بدرالسلام جعفری ،پی ایس ایف کے مرکزی سیکرٹری مالیات بشارت رضا ،صدر کمیٹی دربار راجہ عبدالقیوم ،نائب صدر راجہ اشفاق احمد ،برقیات آفیسر ملک محمد صابر ،راجہ جاوید اقبال خطیب دربار قاری نثار احمد سمیت ضلع بھمبر سماہنی اوربرنالہ سے عوام علاقہ نے شرکت کی ،عرس کے موقع پر ضلع بھرمیں مقامی سطح پر عام تعطیل کی گئی تھی عرس اجتماع میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹریفک کنٹرول کیلئے بھاری نفری تعینات تھی لیڈی پولیس سمیت ریسکو اور محکمہ صحت کے اہلکاران چوکس رہے ،زائرین کے اعزاز میں پرتکلف لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

Facebook Comments
Share Button

About admin