بھمبر : سرکاری سکولز میں جاری تدریس میں نئی منطق دریافت، بچوں پر تجربات کی برسات

Share Button

سماہنی ( ادریس چوہدری ) ضلع بھمبر کے سرکاری سکولز میں جاری تدریس میں نئی منطق دریافت،ذرائع کے مطابق چھٹی کلاس کے طلباء و طالبات آٹھویں جماعت کے نصاب سے منسلک کر دیئے گئے ،پرائمری سطح کے اکثر تعلیمی اداروں میں بھی سوئم و چہارم کو پانچویں کلاس کے انگلش میڈیم نصاب سے جوڑ دیا گیا ،ایلمنڑی بورڈ میں کلاسوں کے نتائج سو فیصد بنانے کیلئے بچوں پر تجربات کی برسات ،سنجیدہ و تعلیم دوست حلقے اس انوکھی منطق پر ششدر رھ گئے ہیں ،عوامی طور پ

ر اس بات کا کھل کر انکشاف ہوا ہے کہ وادی سمانی کے اکژیتی سکولوں میں چھٹی ساتویں اور آٹھویں کلاسوں کو براہ راست آٹھویں کلاس کے نصاب سے منسلک کر دینے کی با ز گشت عام ہے ،ایسا گذشتہ دو سالوں سے جاری ہے ،پرائمری سطح پر بھی چہارم کلاس کو براہ راست دو سال کیلئے پانچویں کلاس کے نصاب سے جوڑ کر تدریسی سرگرمیاں کی جارہی ہیں سرکاری سطح پر آزادکشمیر میں ٹیچر فاونڈیشن کا درجہ بندی وائز نصاب تعلیم لازم ہے مگر درجہ بندی کے نصاب سے ہٹ کر کی جارہی نصابی سرگرمیاں قابل تحقیق ہیں ،مختلف مضامین کے ماہرین اساتذہ وپروفیسر حضرات کا کہنا ہے کہ بچے پر اُس کی استعداد اور عمر کے برعکس ایسی تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کو روکا جان ضروری ہے آزادکشمیر میں نرسری تا دھم الگ الگ نصاب مقرر ہے جسکی تدریس کیلئے رائج قوانین اور قوائد پر عمل درآمد ضروری ہے

Facebook Comments
Share Button

About admin