منان وانی شہید کو خراج عقیدت – خون رائیگاں نہیں جائے گا- چوہدری علی شان سونی

Share Button

سما ہنی ( تحصیل رپورٹر ) ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی سفاکانہ اور مجرمانہ دہشت گردی کی کارروائیوں پر

 شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، بھارتی افواج کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی پر شہید ہونے ہونے والے پی ایچ ڈی سکالر منان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ، اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالم ادارے اور یورپی یونین بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں سنگین خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لے ۔ اور کشمیر ی عوام کو حق خوداردیت دلایا جائے ،مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیز ہے عالمی برادری اس دیرینہ مسئلے پر ہندستان پر دباؤ ڈالے کشمیری عوام کو قربانیاں دیتے ہوئے ستر برس ہوچکے ہیں، مزید کشمیریوں کو امتحان میں نہ ڈالا جائے۔ کشمیر ی عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی افواج کے ظلم وجبر کے خلاف اٹھ کھڑاہواہے۔ و ہ وقت دور نہیں اب کشمیر ی بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افواج نے جس بہیمانہ انداز میں منان وانی کو شہید کیا ، اس دہشت گردی اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، کشمیر ی قوم اپنے آپ کو اکیلا تصور نہ کرے ہم کشمیری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button

About admin