چنار پریس کلب سما ہنی کی تقریب حلف برداری ۔ ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے عہدیداران سے حلف لیا

Share Button

سما ہنی ( سٹاف رپورٹر)چنار پریس کلب سما ہنی کی تقریب حلف برداری ، نومنتخب عہدیداران سے ممبر قانون ساز اسمبلی چودھری علی شان سونی نے حلف لیا ۔ حلف اٹھانے والوں میں ادریس چودھری صدر ، تنویر اکبر چودھری جنرل سیکریٹری، عدنان باصرہ سینئر نائب صدر ، راجہ وحید ریاض نائب صدر ، راجہ نوید بشیرایڈیشنل جنرل سیکریٹری ، چودھری عبدالرحمن سیکریٹری مالیات ، اور ایم زبیر سیکریٹری اطلاعات شامل ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد مقامی میرج ہال میں انقعاد پذیر ہوا ، جس میں سول سوسائٹی سمیت ،اراکین و ممبران مجلس عاملہ چنار پریس کلب شریک تھے ، ممتاز دانشورو صحافتی شخصیت چودھری عبداللہ زید تھے ، تقریب سے مسلم کانفرنس ڈویژن میرپور کے صدر چودھری خضرحیات ، پی ٹی آئی کے میجر ر طارق محمود ، صحافتی شخصیت چودھری فضل الرحمن ، اویس تاج چودھری ، چوہدری طاہر اقبال ، پروفیسر ، عبدالعزیز نجم ، و دیگر نے بھی خطاب کیا ،سٹیج سیکریٹری تنویر اکبر چوہدری تھے ۔مقررین نے نو متنخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ سما ہنی میں چنا رپریس کلب کے پلیٹ فارم سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ میں کلید ی کردار ادا کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button

About admin