چنار پریس کلب سما ہنی بھمبر کا ہنگامی اجلاس17 جنوری کو طلب

Share Button

ادریس چوہدری صدر پریس کلب

سما ہنی(خبر نگار) ضلع وتحصیل سطح پر صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم میں یکجا کرنے اور پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے نئے رولز و ضابطے کے تناظر میں،چنار پریس کلب سما ہنی بھمبر کا ہنگامی اجلاس17جنوری کو طلب ۔اراکین و ممبران چنار پریس کلب سما ہنی بھمبر کو بعذریعہ کال ،لیٹر و میڈیا اطلاع کر دی گئی ہے ۔اجلاس صدر پریس کلب ادریس چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوگا ، اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل اورتنظیم سازی سمیت دیگر امور زیر بحث لائے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ چنار پریس کلب جو کہ سما ہنی کا ایک فعال اور ذمہ دار صحافیوں پر مشتمل پلیٹ فورم ہے ، جو گذشتہ پندرہ سال سے اپنی ذمہ داریاں باخوبی سر انجام دے رہا ہے ۔اس پلیٹ فورم کو مزید وسعت دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جس میں نئے آنے والے صحافیوں کی تربیت و ورکشاپ سمیت صحافیوں کو درپیش چیلنج اور فلاح بہبود شامل ہے ۔

Facebook Comments
Share Button

About admin