جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ

Share Button

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا ‘پاک افغان سرحد میں حال ہی میں تیار کیے گئے قلعوں اور نصب کی گئی باڑ کا جائزہ لیا ‘ میرانشاہ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعرات کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیر ستان ایجنسی کا دورہ کیااور میرانشاہ میں شہداءیادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرنشاہ نے سلامتی کی صورتحال‘ عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کے لئے ایجنسی میں سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد میں حال ہی میں تیار کیے گئے قلعوں اور نصب کی گئی باڑ کے جائزہ کے لئے دورہ کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدی سکیورٹی کے لئے فارمیشن کی جانب سے تیز رفتاری کے لئے معیاری کام کرنے کے عمل کو سراہا ۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Facebook Comments
Share Button

About admin