حافظ ساجد لطیف قتل کیس فریقین میں صلح ,درینہ رنجشیں ختم ہوگئیں۔

Share Button

ٌبھمبر(رپورٹ :ادریس چوہدری ) ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی کی کاوشیں رنگ لائی ،حافظ ساجد لطیف قتل کیس مقدمہ میں سزایافتہ ملزمان اور مقتول پارٹی کے درمیان صلح ہوگئی ۔سزا یافتہ ملزمان جاوید اقبال ولد محمد اشرف ،خورشید احمد ولد محمد یوسف کی جانب سے ان کے ورثاء نے پنچایت میں معافی مانگ لی ، مقتول کے ورثاء نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ۔ پنچایت میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق قتل کے ایک مقدمہ میں گذشتہ روز چ

ند دن قبل سمبلی ہاؤس کڈیالہ میں چوہدری نجابت حسین کے گھر بڑی پنچایت کا اہتمام کیا گیا ، جس میں علاقہ کی معززین جس میں چوہدری ظفر کڈیالوی ، حاجی محمد ادریس ، چوہدری مظہر حسین ، پٹواری محمد افضل ، صحافی ادریس چوہدری ، حاجی محمد بشیر ، ممبر محمد یونس ،حاجی محمد حسین سمبلی ، چوہدری شاہد حسین برنالہ ، حافظ انصر محمود ، ماسڑ محمد اعظم ، صوفی محمد الیاس، اللہ داد ، حاجی محمد اکبر ، حاجی محمد یونس ، چوہدری اکرم،حاجی نور داد،عدیل علی شان ، ماسٹر شوکت ، سب انجینئر راشد محمود ،چوہدری تصدق زرگر ، ڈاکٹر اکرم،حاجی مناف ، صوبیدار ر چوہدری محمد رفیق ، صوبیدار ر غلام غوث ، سمیت علاقہ بھر سے سینکڑوں سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ مقتول کی بیوہ مستغیثہ مقدمہ عاصہ بی بی، والد چوہدری محمد لطیف ، اور والدہ ،بھائی ماجد لطیف نے پنچایت کی موجودگی میں سزا یافتہ ملزمان جاوید اقبال اور خورشید احمد کو فی سبیل اللہ معاف کردیا ۔ یاد رہے کہ ملزمان کو ضلعی فوجداری عدالت بھمبر سے مورخہ تین فروری 2018ء مقدمہ علت نمبر 71/2016 تھانہ پولیس چوکی سما ہنی سے بجرائم 15AA , 34 APC .302 458 بالترتیب ، عمر قید اور دس سال سزا او ر ہر دو مجرمان پربمنشا زیر دفعہ.A 544 ضابطہ فوجداری دس لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنا ہوگا ۔ سنائی گئی تھی ، ملزم جاوید اقبال نے ہمراہ ملزم خورشید احمد چند برس قبل اپنے بھائی پرویز کے قتل کی عداوت پر 4 جولائی 2016 کو مقامی شخص صحبت علی کے جنازہ میں شرکت کرنے پرحاٖفظ ساجد لطیف پر حملہ کیاتھا ۔ بعد ازاں حافظ ساجد لطیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 اگست 2016 کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں وفات پا گیا ۔حافظ ساجد لطیف قبل ازیں مجرم جاوید اقبال کے بھائی پرویز کے قتل میں مبینہ طور نامزد ملزم ایف آئی آر تھا ۔اور جیل سے ضمانت پر رہائی ملی تھی ۔  معززین علاقہ نے ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کا صلح نامہ کرانے میں کاوشیں اورا ہم کردار ادا کرنے کا شکریہ اداکیا

Facebook Comments
Share Button

About admin