سما ہنی : گرمی کی شد ت میں اضافہ ، پرائمری سکولوں کے بچے شدید متاثر ، والدین پریشان

Share Button

سما ہنی (رپورٹ : ادریس چوہدری )سما ہنی کے جنگلات میں آتش زدگی کے باعث گرمی کی شد ت میں خوفناک حد تک اضافہ ، پرائمری سکولوں کے بچے شدید متاثر ، والدین پریشان ۔ بعض اطلاعات کے مطابق سکولوں کے بچے شدید گرمی سے بیمار ہوگئے ہیں ، بچوں کے والدین نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ پرائمری سکولوں میں شیڈول کے بجائے قبل از وقت بچوں کو چھٹیاں دی جائیں۔تاکہ بچوں کو گرمی کی شدت سے بچایا جائے ۔تفصیلات کے مطابق سما ہنی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے یہاں اسی فیصد جنگلات جل کر راکھ ہوگئے ہیں وہاں ٹمپریچر بھی مقررہ حد سے بڑ ھ گیا ہے ۔ گرمی کی شد ت سے سب سے زیادہ بچے مثاثر ہورہے ہیں ۔ ایلمنٹری سکولوں میں بچے گرمی او ر لو ،کی شدت کی وجہ سے بیمار ہونے کی مختلف جگہ سے اطلاعات بھی ملی ہیں۔ بچوں کے والدین نے صحافیوں کو ٹیلیفون کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سما ہنی میں جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سکولوں میں کوئی مناسب بندوبست نہیں جس کی وجہ سے بچے شدید متاثر ہورہے ہیں ، محکمہ تعلیم کے ذمہ داران چھوٹے بچوں یعنی کے پرائمری لیول تک شیڈول سے ہٹ کر قبل ازوقت چھٹیاں دی جائیں ۔ ذرائع کے مطابق سکولوں میں چھٹیوں کا شیڈول دو یا تین جون متوقع ہے ۔ مگر گرمی کی شدت ان چند دنوں میں بہت زیادہ ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کی شدت اور علاقہ کی جغرافیائی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سنجیدگی سے شیڈول میں ترمیم کرکے قبل ازوقت چھٹیوں کیلئے سکولوں میں عمل درآمد کرائیں ۔۔

Facebook Comments
Share Button

About admin