مڈل سکول گرہون جنڈالہ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس

Share Button

چوکی (ایم زبیر ) گورنمنٹ مڈل سکول گرہون جنڈالہ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ، اجلاس کی صدارت صدر معلم سکول ہذہ چوہدری اختر حسین نے کی ۔ اجلاس میں تعلیمی معیار اور بچوں کے داخلے پرآگاہی مہم چلانے اور ڈور ٹو ڈور ورک کرنے پر اتفا ق کیا گیا ، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد رقیب نے حاصل کی ، جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت معروف ادبی شخصیت شیخ عبدالعزیز نجم نے حاصل کی ۔ شرکاء اجلاس میں سابق چیئرمین محمد سرور،عبدلحمید ،صوبیدار ر خادم حسین ، چوہدری اعظم ،جانگیر حسین شاہ او

ر کرامت شاہ شریک ہوئے ، اجلاس میں ادارے کی بہتری کیلئے چنداقدامات وامور طے کئے ، جس میں بچوں کے داخلے ، اور حاضری کو یقینی بنانا ، اہلیان علاقہ کا داخلہ مہم میں تعاون کرنا ، بچوں کے گھریلو معاحول اور ڈسپلن اور مڈل سٹنڈرسنٹر کی منظوری سمیت اہم نکات اٹھائے گئے مینجمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے معروف سما جی وصحافتی شخصیت چوہدری محمد عبداللہ زید سابق چیئرمین یونین کونسل مرکز سما ہنی کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا ،اجلاس کے آخر میں دعا بھی کی گئی ۔ 

Facebook Comments
Share Button

About admin