ڈی جی لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر راجہ مطلوب حسین کل ایک روزہ دورہ پر سماہنی پہنچیں گئے

Share Button

سماہنی ( ادریس چوہدری ) ڈی جی لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر راجہ مطلوب حسین کل ایک روزہ دورہ پر سماہنی پہنچیں گئے ،بنڈی کے مقام پر وہ پروگریسو ڈیری فارمر کیلئے منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے ،ڈی جی لائیو سٹاک منانہ میں قائم چوہدری ثاقب حسین کے منانہ ڈیری فارم کا دورہ کریں گے دریں اثنا وہ سماہنی میں محکمہ لائیو سٹاک کے ریٹائرڈ ہونے والے سپر وائزر لائیو سٹاک محمد اکرم اور نائب قاصد عبدالرحمان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں بطور مہان خصوصی شرکت فرمائیں گے اس حوالے سے ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈاکٹر مدثر عزیز نے دورہ کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک فارمر کو جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور ان سے زیاد ہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے آگاہی پروگرامز منعقد کروا رہاہے جس کی ایک کڑی کے طور پر بنڈی کے مقام پر منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں تحصیل سماہنی کے تمام نمائندہ پروگریسو فارمرز کو دعوت دی گئی ہے جہاں پر کوالفیائڈ آفیسر ان مختلف مسائل پر سیر حاصل لیکچرز دیں گے اور فارمر ز کے مسائل سنئے گے اور موقع پر ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا، حکومت آزادکشمیر اور سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فارق اور ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کی قیادت میں لائیو سٹاک سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے 

Facebook Comments
Share Button

About admin