روڈ اکھیڑنے کا معاملہ،قانون شکنی پرمحکمہ مال حرکت میں آ گیا

Share Button

سما ہنی (تحصیل رپورٹر) قانون شکنی پر قانون حرکت میں آ گیا تحصیلدار سماہنی تنویر السلام کی ہدایت پر پٹوار حلقہ سرسالہ رملوہ راجہ مظہر اقبال نے روڈ اکھیڑنے کے معاملہ پر پیمائش مکمل کر لی،قانون شکنی کی بدترین مثال قائم، سینہ زور خاتون نے تعمیر کیے گئے شولڈر کا حلیہ بگاڑ دیاتھا محکمہ شاہرات اور تحصیل انتظامیہ سماہنی اس اعلانیہ لاقانونیت پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل لائے عوامی حلقے
پیمائش کے مطابق روڈ اکھیڑنے والی پارٹی نے چار کنال رقبہ خرید رکھا تھا، روڈ چھوڑ کر قبضہ کی پیمائش کی گئی تو 4 کنال 8 مرلہ برآمد ہوئی اگر روڈ کے 2 مرلہ جس پر شاہراہ عام کی گرداوری بھی ہے شامل کی جائے تو 10 مرلہ اضافی رقبہ برآمد ہوا ہے غیر قانونی اس کارروائی پر محکمہ شاہرات نے محکمہ مال کی رپورٹ پر سخت کارروائی کا عندیہ دے رکھا ہے ،دلچسپ بات یہ ہے کہ اضافی برآمد والے 10 مرلے رملوہ کے انتہائی غریب جیبو، تانو، اور عیلو کے استحقاق میں آئے ہیں یاد رہے کہ صحافی تنویر اکبر نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا۔اب دیکھنا باقی ہے کہ قانون کسے اپنا آپ دیکھاتا ہے عوام علاقہ نے اس پر جلد قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button

About admin