صدر آزاد کشمیرسردارمسعود خان کا دورہ سما ہنی ۔جنڈی چوہترہ آمد پر شاندار استقبال

Share Button

سما ہنی ( رپورٹ : ادریس چوہدری) صدر ریاست آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان کا کنٹرول لائن سما ہنی کا دورہ ، جنڈی چوہترہ آمد پر رکن اسمبلی چودھری علی شان سونی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال ،صدر ریاست پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، اور گل پاشی ہار پہنائے گئے ، ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کے زیر اہتمام جنڈی چوہترہ ریسٹ ہاؤس میں پرتکلف تقریب میں سرکاری و نیم سرکاری آفیسران ، قدآور سیاسی و سماجی شخصیات کا جم غفیر ، مختصر تقریب جس کہ سٹیج سیکریٹری چودھری طاہر اقبال تھے ، تقریب سے صدر ریاست اور رکن اسمبلی نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے میزبان رکن اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے اپنے خطاب کے دوران صدر ریاست کو سما ہنی آمد پر خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی وہ اپنی صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کشمیر کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔انہو ں نے لائن آف کنٹرول کے حلقہ جات میں سڑکوں اور صحت عامہ کی سہولیات کو کہیں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ان کی جانی ومالی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں ، جو قوم پاکستانی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتی ہو ان کا معاوضہ ناکافی ہے بڑھایا جانا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ سما ہنی کے عوام سینہ سپر ہوکر استحکام پاکستان کے اس فرنٹ لائن مورچے پر پاک فوج کے ہمراہ جانی و مالی قربانیاں پیش کرتے رہی گے ۔ انہوں نے کہا کہ مختصراً اور قلیل نوٹس پر آپ کے شایہ شان تقریب کے انعقاد کا خواہش مند تھا ، مگر انتظامی مشینری بھمبر، و افیشل نے اس احاطہ میں تقریب کیلئے فوکس کیا جب موقع ملا تو آپ کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیں گے ۔ صدر ریاست سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سما ہنی کے عوام بہادر اور دلیری میں اپنی مثال آپ ہیں ، علی شان سونی کی اعلیٰ ظرفی اور خوش اخلاقی سے متاثر ہوا ہوں ۔ سما ہنی حلقہ خوش قسمت ہے جسے علی شان سونی جیسا نمائندہ ملا ، لائن آف کنٹرول کی آبادی کی قربانیوں کا صلہ ملنے کے قریب ہے ۔ہندستان کشمیریوں کا بڑا مجرم ہے جس کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کا جواز موجود ہے ، موئثر آباد کاری کیلئے ایل او سی کی آبادی کو پختہ بنکر ز میں شفٹ کرنے کیلئے خطیر فنڈز کی منظوری ہوچکی ہے امدادی پیکیج پاکستان کے برابر سے دگنا کرنے کی سفارشات حتمی مراحل میں ہیں ۔ لائن آف کنٹرول کی سڑکوں کو بہتر بنانے ، ایمبولینس سروس مہیا کرنے اور صحت کی ایمرجنسی سہولیات ممکن بنانے پر ترجیحات فوکس ہیں ، صدر ریاست بڑی ریلی کے ہمراہ جب بنڈالہ موڑ پہنچے تو ایڈمنسٹریٹر ضلع بھمبر راجہ غلام ربانی نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔ سما ہنی میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے ہمراہ سابق رکن اسمبلی راجہ مقصود احمد خان اور لیگی رہنماء راجہ خشنود اعظم خان ، راجہ ذوالقرنین خان نے جم غفیر کے ہمراہ صدر ریاست کا استقبال کیا ۔ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے بڑے اجتماع کے سٹیج سیکریٹری پروفیسر عبدالعزیز نجم تھے ، سپاس عقیدت راجہ نیئر الرحمن ایڈووکیٹ نے پیش کیا ۔ اجتماع عام سے چوہدری منظور حسین راجہ خشنوداعظم خان ، راجہ مقصود احمد خان نے خطاب کے دوران صدر کی سما ہنی آمد پر ان سے اظہار تشکر اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی جب بھارت سما ہنی کی آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کر رہاہے ان کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضہ تھا جسے صدر ریاست نے ممکن کر دکھایا ۔ اہلیان سما ہنی کھلے دل سے صدر ریاست کی سما ہنی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں صدر ریاست نے متاثرین کنٹرول لائن کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء میں بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتاہے بھارتی فوج اندرون کشمیر مظالم کی تاریخ رقم کر رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر کی آبادی کو براہ راست فائرنگ وگولہ باری سے نشانہ بنا رہاہے عالمی دنیا جنگ بندی کا احترام کروائے تاکہ نیو کلیئر جنگ کے تصادم سے دنیا کو بچایا جاسکے ۔ لائن آف کنٹرول کی آبادی کے تحفظات دور کریں گے ۔ متاثرہ آبادی کی دلجوئی وقت کی اہم ضرورت ہے سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو سنجیدہ کردار ادا کرنے کی اہم ضرورت ہے ۔ دریں اثنا ء بعد نماز جمعہ صدر ریاست کے اعزا ز میں ویلی میرج ہال میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں بار ایسوسی ایشن اور کشمیر پریس کلب سما ہنی کی نومنتخب تنظیموں سے صدر ریاست نے حلف لیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر ، صدر ریاست کے آفیشلز ، ضلعی و تحصیل انتظامی آفیسران ، سول سوسائٹی ، بھمبر اور میرپور کے میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے صدر و سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان کی جانب سے شرکاء تقریب کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔۔

Facebook Comments
Share Button

About admin