وزیر اطلاعات 28فروری ایک روزہ دورہ پر حلقہ سماہنی پہنچیں گے

Share Button

سماہنی ( ادریس چوہدری )وزیر اطلاعات آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ مشتاق منہاس 28فروری بروز ہفتہ ایک روزہ دورہ پر حلقہ سماہنی پہنچیں گے ،پونا ،جنڈالہ ،بنڈی اور سماہنی آمد پر ان کے استقبال کیلئے کی گئی تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں ،وزیر اطلاعات دورہ سماہنی کے دوران مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر راجہ ذولقرنین خان کی طرف سے انعقاد پذیر عوامی اجتماع سے ریسٹ ہاوس سماہنی میں بطور مہمان خاص مخاطب ہو نگے دورے کے دوران محکمہ اطلاعات کے آفیشلز ضلعی انتظامیہ کے احکام سمیت حلقہ سماہنی سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر راجہ مقصود احمد خان بھی ان کے ہمراہ ہونگے پونا جنڈالہ آمد پر راجہ محمد رزاق کے فرزند راجہ عدنان رزاق لیگی کارکنوں کے ہمراہ وزیر اطلاعات کا استقبال کرینگے ،ممتاز کارباری و سیاسی شخصیت جام اظہر ایوب خان کی رہائش گا ہ جنڈی چونترہ آمد پر وزیر اطلاعات کے اعزاز میں پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے ترجمان نے تحصیل سماہنی کے جملہ صحافیوں کو دن گیارہ بجے ریسٹ ہاوس سماہنی پہنچنے کی بذریعہ میڈیا دعوت دی ہے۔۔


Facebook Comments
Share Button

About admin