گورنمنٹ کالج میرپور کی لائبریری کو دو لاکھ روپے کی کتابوں کا عطیہ

Share Button

میرپور (خبر نگار)گورنمنٹ کالج میرپور ایک تاریخی ادارہ ہے اس ادارہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات ریاست آزاد جموں وکشمیر کے بڑے بڑے عہدوں تک پہنچے سابق صدور و وزرائے اعظم ،پاکستان آرمی کے جنرل ،ڈاکٹرز ،انجینئرز ،صحافی الغرض ہر شعبہ ہائے زندگی کے کامیاب ترین لوگ گورنمنٹ کالج میرپور میں پڑھتے رہے آج یہ ادارہ تقاضا کرتا ہے کہ اولڈ سٹوڈنٹس اس کالج میں غریب طلبا کے لیے مختلف شعبوں کو اپنائیں ڈاکٹر سی ایم حنیف چیف ایگزیکٹو لیڈیز اینڈ چلڈرن ہسپتال و جنرل سیکرٹری سروشین کے ہم مشکور ہیں جنہوں نے گورنمنٹ کالج میرپور کی لائبریری کو دو لاکھ روپے کی کتابوں کا عطیہ دیا ہے اس عطیہ کی وجہ سے ہمارے طلبا و طالبات بی ایس پروگرام کو کامیابی سے جاری رکھ سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ کالج میرپور پروفیسر نور چوہدری ،سربراہ شعبہ اردو پروفیسر منیر احمد یزدانی نے ڈاکٹر سی ایم حنیف کی طرف سے کتابوں کا عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سی ایم حنیف نے کہا کہ آج میں ڈاکٹر بن کر کامیاب زندگی گزار رہا ہوں تو اس کے پیچھے گورنمنٹ کالج میرپور کا بھرپور کردار ہے میں اس ادارہ کا مقروض ہوں اور آئندہ بھی اس ادارہ کے لیے ہر ممکن کام کرتا رہوں گا ۔

Facebook Comments
Share Button

About admin