سما ہنی: ویٹ لفٹنگ کا دنگل سج گیا کون بنے گا سماہنی کا چمپئین

Share Button

چوکی (ایم زبیر) چوکی جیگوار جیم میں مقابلہ سماہنی ویٹ لفٹنگ کا دنگل سج گیا کون بنے گا سماہنی کا چیمپئین نام سے پروگرام چوکی الفضل مارکیٹ باڈی بلڈنگ کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں مختلف کیٹیگری کے گروپ کا مقابلہ کیا گیاگٹیگری ون میں سے اعتصام زاہد (سماہنی) نے 85کلو وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔کیٹیگری ٹو میں سے چوہدری حبیب الرحمن(تونین) نے 110کلو وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی آخری کیٹیگری میں عارف چوہدری سرسالوی جیگوار جم کے ٹرینر نے 200کلو وزن اٹھا کر شاندار کامیابی حاصل کی اور اوپن چیلنج بھی کیا ۔جم کے MD راجہ تسنیم شاہد (نومی راجہ) نے 180کلو وزن اٹھا کر شاندار کامیابی حاصل کی ۔حلقہ سماہنی کی عوام نے اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی بہت سے لوگوں نے مقابلہ دیکھ کر حوصلہ بھی بڑھایا اور خود بھی ایڈمیشن لینے کی حامی بھری ۔راجہ شاہد صدر الفضل موبائل مارکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ورزش سے انسان تندرست و توانا رہتا ہے ان بچوں نے کافی محنت کی جو اچھی کاوش ہے مزید لوگوں کو بھی جم جوائن کرنا چاہیے اور راجہ تسنیم شاہد کو جم مقابلہ منعقدکرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

Facebook Comments
Share Button

About admin