وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے روحانی پیشواء حضرت باباپیراہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پردربارشریف کوعرق گلاب سے غسل دیا

Share Button

میرپور (بیووررپورٹ)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراہ شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کے موقع پردربارشریف کوعرق گلاب سے غسل دیا۔ اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیراوقاف واموردینیہ راجہ عبدالقیوم، وزیرپاورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید،وزیرسماجی بہبود چوہدری جاویداختر، سیکرٹری اوقاف واموردینیہ خواجہ محمدطارق،چیئرمین آزادجموں کشمیر زکواۃ کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی، ڈی جی اوقاف مفتی محمدابراہیم ، ڈی آئی جی سردارگلفراز خان، ڈپٹی کمشنرسرعدنان خورشید خان, ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ناظم اوقاف مقصود عباسی کے علاوہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے رومی کشمیر حضرت میاں محمدبخشؒ کے دربار پربھی حاضری دی ،چادریں اور پھول چڑھائے اور بزرگان دین کے درجات کی بلندی ،پاکستان کی ترقیِ ،خوشحالی، تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعائیں کیں۔

Facebook Comments
Share Button

About admin