حلقہ سما ہنی تعمیر وترقی کے عمل میں آزا د کشمیر سے تیس سال پیچھے ہے۔ راجہ مقصود احمد خان

Share Button

سما ہنی (رپورٹ ادریس چوہدری ) سابق ممبر اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن ضلع بھمبر راجہ مقصود احمد خان نے مقامی ریسٹ ہاؤس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ سما ہنی تعمیر وترقی کے عمل میں آزا د کشمیر سے تیس سال پیچھے ہے ، گذشتہ حکومتوں کے ادوار میں تعمیر و ترقی پر توجہ نہیں دی گئی ۔ 1990 سے 2006 تک ترقی کا پہیہ مکمل جام رہا ۔ لااینڈ آرڈر مفلوج بنا دیا گیا۔ میرٹ کے بجائے سیاسی مداخلت کاری کو ترجیح دی گئی اہل لوگوں پر ملازمتوں کے دروازے بند کرکے میرٹ کا قتل عام کیاگیا ۔محکمہ جات میں عارضی ملازمین بھرتی کئے گئے ایم ایل اے سما ہنی غیر فعال عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ۔ حکومت نے پندرہ ماہ کے اقتدار میں میرٹ نافذ کیا این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں شفاف بھرتیوں کا عمل ممکن بنایا پبلک سروس کمیشن کو غیر جانبدار بناتے ہوئے اس کی تشکیل نو کی ۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی سیاسی بصیرت کے باعث سرکاری محکمہ جات میں مداخلت کا خاتمہ ہوچکا ہے ، میرے دور اقتدار اور ایم ایل اے شپ کو آج بھی عوام فخر کا باعث سمجھتے ہیں ۔ میرے دور میں حلقہ سما ہنی کو سب ڈویژن کا درجہ ملا جنڈی چونترہ سے پیر گلی پختہ سڑک بنی پونا سے ہری پور ، چوکی سے بڑوھ سما ہنی سے چاہی کھوہ پانی سے کہاولیاں تک پختہ سڑکیں مکمل ہوئیں ، لاتعداد واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ہوئیں سکولز اور کالجز قائم کئے خاص کر امن و امان کی صورت حال مثالی رہی ، حلقہ سما ہنی کی اسی فیصد بجلی میرے دور میں مکمل ہوئی بعد ازاں 1990 کے بعد سے حلقہ سما ہنی میں جو لوگ منتخب ہوتے رہے ، انہوں نے حلقہ کی تعمیر و ترقی پر توجہ نہیں دی ، جس کے باعث نہ صرف ادارے تباہ ہوئے بلکہ حلقہ تعمیر و ترقی کی دوڑ میں پیچھے چلا گیا اس دور میں حلقہ سما ہنی کی پسماندگی میں اضافہ ہوا سما ہنی میں جرائم کی شرح بڑھی ، رشوت خوری ، اغوا منشیات فروشی اور ڈاکہ زنی کو رواج دیا گیا، 2016 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے مجھے حلقہ سما ہنی سے نامزد کیا اور اعتماد کا اظہار کیا ، حلقہ سما ہنی کو تعمیر و ترقی کے عمل میں نئے سرے سے فوکس کر رہا ہوں بجلی کا مسئلہ اوربحران کے خاتمے کیلئے گرڈ اسٹیشن بنایا جارہاہے اس کیلئے رقبہ ایوارڈ کے فنڈآچکے ہیں ، وزیر اعظم انفراسٹرکچر کے تحت سب ڈویژن سما ہنی کے دہی علاقوں میں پختہ راستوں اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے چار کروڑ کے فنڈز دیئے گئے جو زمین پر نظر آرہے ہیں ۔ پیر گلی سہار سے نئے فیڈر اپ گریڈ کئے جارہے ہیں ۔ حلقہ سما ہنی کی زیر التواء سڑکوں کی تعمیر و پختگی پر کام جاری ہے بنڈالہ موڑ سے سما ہنی کارپٹ روڈ کا ٹینڈر لگ چکا ہے عنقریب کا م شروع ہورہاہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نوا ز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں تعمیر ترقی کے عمل کو فعال بناتے ہوئے ڈٹ کر مقابلی کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے آزادی کشمیر کی تحریک مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ 

پر ہجوم پریس کانفرنس میں تحصیل سما ہنی کے جملہ صحافیوں مسلم لیگ ن کے ورکرز اور عہدیداران کے علاوہ یوتھ ونگ کی کثیر تعداد موجود تھی پریس کانفرنس میں پی آر او وزیراعظم راجہ نصیر اختر موجو۔ مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر راجہ ذوالقرنین خان ، چوہدری محمد نسیم، حاجی راجہ خضر حیات ، راجہ بنارس خان ، راجہ خالد ایڈووکیٹ ، سابق ایڈ منسٹریٹر ٹاون کمیٹی سما ہنی راجہ شہزاد سونی ، راجہ شاہ زیب خان ، اعجاز ندیم ، فیصل مجید سمیت مختلف علاقوں کے سرکردہ شخصیات نے شرکت ، مہمانوں کے اعزا ز میں مسلم لیگ ن سما ہنی نے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کر رکھا تھا 

Facebook Comments
Share Button

About admin