سیکرٹری اطلاعات کا خفیہ دورہ سما ہنی ،صحافتی حلقوں میں تشویش

Share Button

سماہنی (سٹاف رپورٹر) آزادکشمیر حکومت کی سیکرٹری اطلاعات و سیاحت مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب کا سماہنی کے پر فضا سیاحتی مقامات جنڈی چونترہ اور تاریخی قلعہ باغسر کا انتظامی مشینری کے ہمراہ دورہ ،افیشل دورہ بارے صحافتی حلقوں میں تشویش ،دورہ پراسرار اور خفیہ کیوں رکھا گیا ،بھمبر اور سماہنی کے صحافتی حلقوں میں بحث کا آغاز ہو گیا ،بھمبر اور سماہنی کے صحافیوں سے جب دورہ کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی گئی تو صحافیوں نے دورہ کی تفصیلات بارے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افیشل طرز کے اس دورہ کو صحافیوں سے خفیہ رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے ،دورہ فوٹو سیشن کیلئے تھا یا کہ ٹی اے ڈی اے بنانے کیلئے تھا پر سیاسی و سماجی اور صحافتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔۔

Facebook Comments
Share Button

About admin